*عظمیٰ بخاری کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل*
*عظمیٰ بخاری کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل*
پنجاب کی مینڈیٹ چور سرکار کی ترجمان بدزبان ہی نہیں بددماغ بھی حد سے بڑھ کر ہے، ترجمان تحریک انصاف
ریاستی اداروں اور شخصیات کو سیاست میں گھسیٹ کر متنازعہ بیان بازی کا ایندھن بنانا شرمناک ہے، ترجمان تحریک انصاف
میڈیا پر بازاری زبان میں صدا گیری سے مجرموں کا یہ گروہ خود کو عوام کی نگاہ میں معتبر بنا سکتا ہے نہ اپنی مردہ سیاست میں کسی درجے کی جان ڈال سکتا ہے، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان میں تباہی اور بربادی کی سیاہ تاریخ رقم کرنے والا ٹولہ بیہودہ بیان بازی سے خود کو ملک و قوم کا خیر خواہ ثابت کرنے میں پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہوگا، ترجمان تحریک انصاف
اڈیالہ میں قید قوم کے حقیقی قائد کی نگاہ پاکستان اور پیچیدگی اختیار کرتے حالات پر، ان سیاسی مسخروں کی پوری توجہ جوتے چمکانے پر مرکوز ہے، ترجمان تحریک انصاف
چوری کی حکومت ملنے کے باوجود نکمّا، نااہل اور شرم و حیا سے محروم یہ گروہ ٹخنوں سے اوپر دیکھنے اور ذلت آمیز خوشامد کے علاوہ اپنی نوکری بچانے کا کوئی رستہ تلاش کرنے میں ناکام ہے، ترجمان تحریک انصاف
پنجاب میں کسان کی محنت برباد، عوام در بدر ہیں تاہم ننگِ ناموس درباریوں کے اس گروہ کی ترجیحات ہیجان، انتشار اور تقسیم کے سوا کچھ نہیں، ترجمان تحریک انصاف
عوام اور ریاستی اداروں میں فاصلوں کی خلیج بڑھا کر اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرنے والے ان گھٹیا کرداروں کا کھیل زیادہ عرصے تک نہیں چل پائے گا، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان کو طاقت کے زور پر آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے احترام و تسلسل کی راہ سے ہٹا کر درباری ایجنڈے کی بھینٹ چڑھانے والے جلد کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے، ترجمان تحریک انصاف