November 16, 2026

محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد

20250616_084957

محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد
زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر

بہاولنگر ( ) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کامران اصغر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، ضلعی انتظامیہ، انجمن تاجران، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور باحفاظت انعقاد کو یقینی بنانا، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا، اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے باہمی روابط کو مضبوط بنائیں اور امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، اور دیگر انتظامی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔