November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ اور ورکرز کو صفائی ستھرائی کا سلسلہ جاری رکھنے کی

IMG-20250617-WA0335

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ اور ورکرز کو صفائی ستھرائی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات، انہوں نے ماڈل ٹاؤن، سندھی محلہ، سرور چوک، بینظیر روڈ، جی ٹی روڈ اور جنرل بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے لیے بنائی گئی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور عملہ صفائی کو تمام متعلقہ علاقوں کی صفائی کے سلسلہ میں مکمل کلیرنس کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے مختلف روڈز سے منسلک گرین بیلٹس کی صفائی اور اور بیوٹیفکیشن کے لیے بھی احکامات جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ شہر بھر کی صفائی کے لیے بنائی گئی ٹیموں کی حاضری اور مختلف امور کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر کے بازاروں مارکیٹوں اور روڈز کی صفائی کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے۔