November 16, 2026

*خان یونس: القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ، متعدد ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاع*

20250616_084957

*خان یونس: القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ، متعدد ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاع*

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرق میں واقع عبسانِ کبیر کے علاقے میں ایک گھر کو دھماکوں سے اڑا دیا، جہاں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق، اس کارروائی میں پہلے سے نصب شدہ طاقتور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی دشمن پر کاری ضرب کے طور پر کی گئی، اور قابض افواج کو بھاری جانی نقصان اُٹھانا پڑا۔