اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی) اوکاڑہ: ضلع اوکاڑہ کے (EMT) حبیب الرحمٰن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 34 ٹو ایل میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی) اوکاڑہ: ضلع اوکاڑہ کے (EMT) حبیب الرحمٰن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 34 ٹو ایل میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام، کنٹرول روم انچارج راجا فیصح الملک، ریسکیو سیفٹی آفیسر عارف اقبال، اسٹیشن کوآردینٹر محمد فاروق، محمد سیلم کے ساتھ کیثر تعداد میں ریسکیورز کے ساتھ ساتھ سینکٹروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر و ریسکیو فیملی کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہید کے درجات بلندی کیلیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے مرحوم کے والد بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروس کی جانب سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک بہت پیارا ریسکیو اپنے فرائض کو سرانجام دیتے ہوئے شہادت کے منصب پر فائز ہوا ہے اور ریسکیو فیملی شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ بعدازاں شہید کے والد اور بیٹے کو قومی پرچم اور ریسکیو یونیفارم بھی دیا گیا۔