November 18, 2026

میلسی(بیو رو چیف )پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی نہیں یہ اشرافیہ کی جماعت بن کررہ گئی ہےجس میں نظریاتی پارٹی ورکرزکی کوئی

20250616_084957

میلسی(بیو رو چیف )پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی نہیں یہ اشرافیہ کی جماعت بن کررہ گئی ہےجس میں نظریاتی پارٹی ورکرزکی کوئی حیثیت نہیں ہے ضلع وہاڑی میں کئی دہائیوں سے تنظیمی اجلاس کا انعقاد نہیں کیا گیا پارٹی ورکرز کونظرانداز کرنے پر الیکٹیبلز مضبوط اور مسلم لیگ(ن) بحیثیت جماعت کمزور ہو رہی ہے ان خیالات کااظہار سٹی صدر (P.M.L (N میلسی راجہ رمضان بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں صرف ورکرز ہی پارٹی کیلئے قربانیاں دیتے ہیں جب پارٹی اقتدار میں آجاۓ تو مخلص کارکنوں کو بھول جاتی ہے اور نہ ہی ان سے ساتھ کوئی رابطہ رکھا جاتا ہے بلکہ سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے میرٹ کی بجاۓ الیکٹیبلز کی مرضی پر کئے جاتے ہیں جس پر سرکاری افسر مقتدر سیاسی شخصیت کے تابع ہوکر رہ جاتے ہیں جس سے پارٹی کمزور اور الیکٹیبلز مضبوط ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں نے تحریک نجات کے وقت قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں وہ آج بھی بے یارومدد گار ہیں لیکن جنہوں نے مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کر ڈکٹیٹر کو اپنا مائی باپ بنا لیا اور ن لیگ کی جڑیں کھوکھلی کیں آج ان کو نوازا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت حالیہ پولیس مصالحتی کمیٹی تحصیل میلسی کے ممبران کی نامزدگی ہے جو تمام پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس کو بھرتی کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو ضلع وہاڑی میں علاقائی سیاسی گروپوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو پارٹی کی ضلعی قیادت تنظیمی معاملات سے نابلد ہے انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت سے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کیا سیاسی وڈیرے مسلم لیگ(ن) کو عوامی مقبولیت سے محروم کردیں گے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 2018 اور 2024 کے عام انتخابات کے نتائج مسلم لیگ کیلئے سبکی کا باعث بنے اس موقع پر تحریک نجات کے اسیر کارکنان حاجی عزیز احمد، شیخ محبوب الہی، شیخ اعجاز بیدی، میاں احمدنواز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔