November 18, 2026

میر بحر اور میرانی ایک ھی ھیں۔

IMG-20250617-WA0305

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
آپکے دل کی آواز دعا آن لاین نیوز پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا میر بحر اور میرانی ایک ھی ھیں۔ کاسٹ
حافظ نعیم آئیں آپ کو میں بتاتی ہوں کہ ہم کون ہیں؟
میرا تعلق ہیرو کے نسل سے ہے جسے مورڑو میربحر کہتے ہیں یہ ایک سندھ کا تاریخی ہیرو ہے.
کاش آپ کو سندھی آتی اور آپ شاہ لطیف کو پڑھ سکتے . چلو خیر ہے اردو یا انگریزی میں پڑھ لیں.
میرے آباو اجداد ساڑھے چار سو سال سے کراچی میں آباد ہیں. ہم سمندر کے بادشاہ کہلواتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے ساحلوں، اور جزائر پر آباد ہیں. ہم سندھی زبان صدیوں سے بولتے ہیں . ہم سمندر کے ساتھ زرعی زمین اور مال مویشی بھی رکھتے آئے ہیں.
اوطاق رکھنا خوشحاليء کی علامت اور سندھ کی شاندار ثقافت ہے.. کراچی میں میرے دادا کی اوطاق پندرہ سو گز پر مشتمل تھی. دادا کے بعد میرے والد نے اسے قائم رکھا. کراچی کے کھارو در میں جہاں آج بھی ناکھوا مسجد ہے جہاں پر کراچی پورٹ بنا ہوا ہے، وہاں پہ میرے تڑ دادا کی اوطاق آباد تھی جس میں گھوڑوں کا اصطبل بھی موجود تھا.
آپ کیا جانے اوطاق اور سندھ کی روایات کا تقدس. آپ اپنے فکر کریں اور مزید نفرتیں نہ پھیلائے.
میں آپ کو دعوت دیتی ہوں آئیں ہم آپ کو کراچی دکھاتے ہیں اور کھلے سمندر (open sea ) کی سیر کرواتے ہیں
زبیدہ بروانی