*ساہیوال بے نظیر آنکم سپورٹ پروگرام سے روزانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے والا فرنچائزر بے نقاب*
*ساہیوال بے نظیر آنکم سپورٹ پروگرام سے روزانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے والا فرنچائزر بے نقاب*
ساہیوال(رائے قمر عباس بشیرا)
ساہیوال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے لگائے گئے کیمپس پر فرنچائزر کی ریٹیلر سے لوٹ مار
ساہیوال میں مستحق خواتین و کے لیے شروع کیا گیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں روزانہ لاکھوں روپے کی کٹوتی ریٹیلرز کی مجبوری بن گئی
ریٹیلرز کے زریعے لاکھوں روپے کمانے والا فرنچائزر بے نقاب ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ریٹیلرز کے ذریعے روزانہ مستحق عورتوں کو پیسے دیے جاتے ہیں جن میں کٹوتی کی شکایات بہت زیادہ ہیں
اس حوالے سے ایک ریٹیلر محمد بلال نے صحافیوں کو اپنے تفصیلی بیان میں بتایا
کہ اس سارے نیٹ ورک کے پیچھے فاروق نامی شخص ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ کا فرنچائزر ہے جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے ریٹیلرز کے ذریعے کما رہا ہے
اور ریٹیلرز کو مجبور کیا جاتا ہے کہ مستحق عورتوں کی رقم سے کٹوتی کی جائے تاکہ ریٹیلر سے شام کو اپنا بھتہ وصول کر سکیں
ہر ریٹیلر سے روزانہ پانچ ہزار روپے فرنچائزر فاروق نامی شخص وصول کرتا ہے جس کی پشت پنائی آصف رفیع نامی شخص کر رہا ہے جو سابقہ فرنچائزر رہ چکا ہے
سابقہ فرنچائزر آصف رفیع جو اپنی کرپشن پکڑے جانے پر بلیک لسٹ ہو گیا تھا لیکن اب فاروق نامی شخص کے ذریعے فرنچائز چلا رہا ہے اور ہر ریٹیلرز سے روزانہ پانچ ہزار روپیہ تک بھتہ وصول کر رہا ہے
اور نہ دینے والے ریٹیلرز کو شکایات کرنے کی دھمکی اور ڈیوائس بند کرنے کی دھمکی دے کر ڈرایا جاتا ہے
اور جو ریٹیلرز زیادہ مزاحمت کرتا ہے اس سے ڈیوائس لے کر اس کے خلاف کاروائی تک کروائی جاتی ہے
اور بلال نامی ریٹیلر کا کہنا ہے کہ ایک ٹرانزیکشن پر 20 روپے وصول ہوتے ہیں اگر شام تک 100 ٹرانزیکشن کریں تو 2000 بنتا ہے اور فرنچائزر کی بھتہ خوری کا ریٹ 5000 ہے
بلال نامی ریٹیلر نے الزام عائد کیا ہے کہ ساہیوال میں 50 سے 60 ریٹیلرز ہیں ان سے روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار روپیہ وصول کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مستحق عورتوں کی رقم پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے ریٹیلرز اپنے فرنچائزر فاروق نامی شخص کو بھتہ دینے کی وجہ سے مستحق عورتوں کی رقم سے کٹوتی کی جا رہی ہے فرنچائزر کی ریٹیلرز کے زریعے مستحق خواتین کی اصل رقم سے کٹوتی کر کے لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہیں
دوسری جانب ہر بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت اور متاثرین کے احتجاج کے باوجود ساہیوال انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیتی اور عرصہ دراز سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے کہا جاتا ہے کہ مبینہ ملی بھگت سے غریب مستحق خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
ساہیوال کی عوام اور ریٹیلر نے متعلقہ محکموں کے افسران اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آعلی قیادت سے فلفور ان کرپٹ من پسند ریٹیلرز اور فرنچائزر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے