قصور قتل کے مقدمے سے بری ہونے والے چچا بھتیجے کو قتل کر دیا،علاقے میں خوف و ہراس
قصور
قتل کے مقدمے سے بری ہونے والے چچا بھتیجے کو قتل کر دیا،علاقے میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ منڈی عثمانوالا کے علاقہ میں چچا اور بھتیجا فائرنگ سے جان بحق ہو گئے ہیں جس کی وجہ دہرا قتل اور پرانی دشمنی ہے
تھانہ مندی عثمان والا کی حدود موضع داؤکی کلاں میں دونوں چچا بھتیجا مقتولین 302 کے مقدمہ میں ملوث تھے جنکو عدالت نے بری کر دیا تھا
جن کی شناخت محمد وقاص اور اس کے چچا اصغر کے نام سے ہوئی ہے
مقامی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
دو قتلوں پر علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
اہلیان علاقہ نے جلد سے جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات