*اوتھل: دن دہاڑے تین گوداموں میں بڑی چوری، 200 سے زائد بیج کی بوریاں غائب*
*اوتھل: دن دہاڑے تین گوداموں میں بڑی چوری، 200 سے زائد بیج کی بوریاں غائب*
اوتھل میں دن دہاڑے چوروں نے تین گوداموں کو نشانہ بنایا اور گوار، سرسوں سمیت دیگر قیمتی بیج کی سینکڑوں بوریاں چرا کر فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد گودام مالکان اور زمینداروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متاثرہ گودام مالکان سیٹھ غنی اور ڈامو مل کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کا بیج چوری ہوا ہے، جو آئندہ فصل کی تیاری کے لیے رکھا گیا تھا۔پولیس کیجانب سے تحقیقات جاری ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد گرفتار کر کے بیج واپس دلایا جائے اور مستقبل میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔