فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم نے طارق روڈ محمد پورہ میں اتفاق ویلفیئر کلینک میں محمد عمیر کی میزبانی مین ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر غلام
فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم نے طارق روڈ محمد پورہ میں اتفاق ویلفیئر کلینک میں محمد عمیر کی میزبانی مین ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر ربیعہ۔ڈاکٹر مصباح ملک۔ڈاکٹر جویریہ داؤد۔ڈاکٹر صبیحہ احمد اور ڈاکٹر کاشف نوید نے خدمات سرانجام دیں۔کیمپ کا چیرمین خالد حسین شہزاد۔ضلعی جنرل سیکرٹری ابرار ضیا۔ظہور احمد۔بادل مسیح۔اور وائس چیرمین طارق جاوید چشتی نے وزٹ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ الحمد اللہ آج سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔اور بیس فری الٹراساؤنڈ کیے گے۔آج کے کیمپ میں گائنی۔جنرل فزیشن۔فزیو تھراپی۔سائکالوجسٹ۔سپیچ تھراپسٹ۔اور ڈائٹیشن نے خدمات سرانجام دیں۔فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں مہنگائی کے ستائے لوگوں کےغلیے ہم اپنا معمولی سا حصہ انکی مشکلات کو دور کرںے میں ڈال رھے ھیں۔ہزاروں لوگ بروقت بیماری کی تشخیص نہ ھونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ھیں۔الٹراساؤنڈ۔لیبارٹری ٹیسٹ اور چیک اپ کے ذریعے مریضوں کو مناسب مشورہ اور ادویات کے ساتھ آگاھی بھی دی جاتی ھے۔اہل علاقہ نے المصطفے فاؤنڈیشن کے اس مشن کو خراج تحسین پیش کیا ھے۔