ایرانی پھندہ ۔۔۔۔اظہر سید* چینی دانش کبھی بھی اسرائیل ایران تنازعہ میں براہ راست نہیں الجھے گی ۔پاکستان کبھی بھی
*ایرانی پھندہ ۔۔۔۔اظہر سید*
چینی دانش کبھی بھی اسرائیل ایران تنازعہ میں براہ راست نہیں الجھے گی ۔پاکستان کبھی بھی ایران کی شکست نہیں چاہے گا ۔امریکہ نیٹو ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کے زریعے خطہ کو آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے لیکن یہ چال الٹی پڑ جائے گی ۔جس طرح امریکہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں پھنس کر دیوالیہ ہوا اب وہ چین کو جنگوں میں الجھا کر اسے بھی معاشی گرداب میں پھنسانے کا خواہاں ہے ۔
ایران کو شکست نہیں ہونے دی جائے گی اسے تمام درکار سامان دو تین دن میں ملنا شروع ہو جائے گا ۔
ایرانی حکام کو جو یقین دہانیاں اور سہولتیں گزشتہ 24 گھنٹے میں فراہم کی گئی ہیں گویا ایرانی حکام پھر سے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔جس طرح گزشتہ شب خلیج فارس سے ایرانی آبدوزوں سے مزائل برسائے گئے اسرائیلی اور انکے حمایتی حیرت زدہ رہ گئے ۔ان میزائلوں کو آئرن ڈوم سسٹم روک نہیں پایا اور اسرائیلی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر تباہی انہی میزائلوں سے ہوئی ۔
اگلے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر جو میزائل کی بارش ہونے جا رہی ہے اسرائیل کے حمایتی اس سے واقف ہیں ۔متوقع حملہ کے نقصانات سے بچنے کیلئے دو سو سے زیادہ اسرائیلی جیٹ لڑاکا طیارے اردن،عراق ،یونان کے ہوائی اڈوں سے اڑ رہے ہیں ۔شام کے تین ہوائی اڈوں پر بھی اسرائیلی جیٹ اتر چکے ہیں اور شامی حکومت تمام درکار سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔
ایران کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا ہے لیکن اس نقصان کی تلافی شروع ہو چکی ہے ۔میزائل بیٹریاں ،جیمنگ سسٹم سب کچھ امریکہ اور نیٹو ممالک سے زیادہ امیر ملک دوستوں کے زریعے ایران کو فراہم کر دے گا ۔
چھ سات دن اسرائیل پر میزائل کی بارش ہوتی رہی چھوٹا سا اسرائیل اسے برادشت نہیں کر پائے گا ۔جو جال چین اور پاکستان کیلئے بنا گیا تھا اسے دونوں دوست ملک جنگ میں الجھے بغیر ادھیڑ دیں گے اور یہ عمل شروع بھی ہو چکا ہے ۔
اسرائیل پر میزائل حملے چین یا پاکستان نہیں خود ایران کرے گا ۔
ایران کو 24 گھنٹوں میں وہ جدید ترین میزائل بھی حاصل ہو جائیں گے جو جدید ترین طیاروں کا پیچھا کر کے انہیں مار گراتے ہیں ۔جنگ اسرائیل نے شروع کی تھی لیکن اسے بند کرنے کا اختیار اسرائیل کے پاس نہیں ۔
جنگ بندی ضرور ہو گی لیکن چین یا پاکستان کو الجھانے کی سازش اسی طرح ناکام ہو جائے گی جس طرح دس مئی کو پاکستان کی بھارت کے خلاف خوفناک جوابی کارروائی سے ناکام ہوئی تھی ۔
معاشی تباہی اور دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے جتنی بھی مکاریاں کر لی جائیں امریکی معیشت کا جعلی پہاڑ ریزہ ریزہ ہونے کو ہے ۔ایک دفعہ بوری میں سوراخ ہو گیا کارڈز کا بنا ہوا گھر گر جائے گا ۔