میلسی (بیو رو چیف ضلع کونسل کا ملازم ابرار عرف چنی جو تحصیل کونسل میلسی میں تعینات ہے نے مختلف ہوٹل مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر
میلسی (بیو رو چیف ضلع کونسل کا ملازم ابرار عرف چنی جو تحصیل کونسل میلسی میں تعینات ہے نے مختلف ہوٹل مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا نمائندہ طاہر کر کے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے مہمانوں کے لئے ہزاروں روپے کا کھانا لے آیا اور کھانے کی رقم اے سی میلسی دیں گے تو میں فوری طور پر پہنچادوں گا لیکن آج تک فراڈئیے نے ان ہوٹل مالکان کو کھانے کا بل ادا نہیں کیا ذرائع کے مطابق اس جواری ملازم نے موبائل مارکیٹ کے دوکانداروں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل لے کرہڑپ کر گیا اگر کوئی دوکاندار رقم کا مطالبہ کرے اسے سگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے یا د رہے کہ لین دین کے تنازے پر چند دن قبل ایک شخص نے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں فراڈ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔