قصور اور اسکے گردونواح نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک لڑکے سمیت تین عورتیں جاں بحق ہوگئیں۔قصور فقیرے والا کے قریب نوجوان روڈ ایکسڈینٹ میں جاں بحق ہوگیا،
قصور اور اسکے گردونواح نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک لڑکے سمیت تین عورتیں جاں بحق ہوگئیں۔قصور فقیرے والا کے قریب نوجوان روڈ ایکسڈینٹ میں جاں بحق ہوگیا،
متوفی کی شناخت 20سالہ اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو نے عملے ڈیڈ باڈی کو بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔
مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ موٹر سائیکل پر 45 سالہ بنیا مین،50سالہ شمیم بی بی اور30 سالہ فاطمہ بی بی قصور سے اوکاڑہ جارہے تھے کہ ارزانی پور کے قریب ایک نجی گاڑی نمبری 5321 نے پیچھے سے ہٹ کردیا جس کے نتیجہ میں شمیم بی بی اور فاطمہ بی بی دونوں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ بنیا مین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔