November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کے ہمراہ تجاوزات

20250612_152100

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف چیکنگ اور خوبصورتی کے لیے دکانوں میں یکساں رنگ روغن کے کاموں کا جائزہ، انہوں نے گول چوک سے ملحقہ بازاروں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت عارضی تجاوزات کرنے والے متعدد دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے تجاوزات کے سامان کو تحویل میں لے لیا، اسی طرح سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر وسیم جاوید نے وینس چوک میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں میں تجاوزات کے سامان کو قبضہ میں لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انسداد تجاوزات مہم کے تحت تسلسل سے انسپیکشنز اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، دکاندار اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور عوام کے لیے تجاوزات کے ذریعے مشکلات پیدا نہ کریں۔