November 16, 2026

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

20250612_152100

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

جمعہ ، 14 جون 2025 – عالمی خبر
ایران نے آج رات اسرائیل پر میزائلوں سے جوابی حملہ کیا۔ اس حملے میں درجنوں بیلسٹک میزائل اسرائیلی شہر تل ابیب اور دیگر علاقوں کی طرف داغے گئے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، تل ابیب میں زور دار دھماکے سنے گئے اور شہر میں جگہ جگہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
اسرائیلی دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا، تاہم کچھ میزائل اپنے ہدف پر لگے جس سے نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ابھی تک جانی نقصان کی تفصیلات مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں۔
یہ حملہ ایران کی طرف سے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ایران نے اسے اپنے دفاع کا حق قرار دیا ہے۔
اسرائیل کی حکومت اور فوج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔