November 16, 2026

اوکاڑا (بیورو رپورٹ ) اوکاڑہ کے علاقے محلہ علی پور میں چھ سے زائد خواتین کے اوارہ گرو نے گھر کا صفایا کر دیا اور ہزاروں روپے کی نقدی اور

20250612_152100

اوکاڑا (بیورو رپورٹ ) اوکاڑہ کے علاقے محلہ علی پور میں چھ سے زائد خواتین کے اوارہ گرو نے گھر کا صفایا کر دیا اور ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات لے اڑی۔تفصیلات کے مطابق چھ خواتین کا ایک اوارہ گروہ مقامی شہری عابد خلیل کے گھر میں پانی کے بہانے داخل ہوئیں اور گھر کے اندر داخل ہوتے ہی اپس میں لڑائی جھگڑا گالم گلوچ شروع کر دیااس صورتحال سے گھر والے حواس باختہ ہو گئے اسی دوران اس گروہ میں سے کسی خاتون نے موقع پا کر کمرے میں داخل ہو کر سیف کا دراز کھول کر 2 لاکھ 25 ہزار نقد اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تفشیش شروع کر دی ہے