November 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)شہرہ آفاق ادبی رسالہ تخلیق کے آفس میں نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے ایڈیٹر تخلیق سونان اظہر سے خصوصی

IMG-20250613-WA0227

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)شہرہ آفاق ادبی رسالہ تخلیق کے آفس میں نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے ایڈیٹر تخلیق سونان اظہر سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر بانی ء رسالہ تخلیق اظہر جاوید صدارتی اعزاز حسن کارکردگی کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ اچھی اولاد والدین کے لئے صدقہ ءجاریہ ہوتی ہے اور سونان اظہر نے یہ ثابت کیا فی زمانہ تسلسل کے ساتھ ادبی پرچہ نکالنا کسی جہاد سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیڑا سونان اظہر نے 2012ء سے اٹھا رکھا ہے اور رسالہ تخلیق نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی باقاعدگی سے جا رہا ہے جو کہ سونان اظہر کی جہدوجہد اور والد سے پیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پرتکلف عشائیے کے ساتھ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر رسالہ تخلیق کو پیش کریں گی۔ واضح رہے کہ محترمہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا شمار وطن عزیز کی نامور قلمکاروں اور ادیبوں میں ہوتاہے۔