سکھر ۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی رپورٹ کے مطابق سکھر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں اور تاجروں کو
سکھر ۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی رپورٹ کے مطابق سکھر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں اور تاجروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ملک محمد رضوان الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حالات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے شہری خوف و ہراس کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ “آئے روز کی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے شہر کے امن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ شہری خود کو غیرمحفوظ محسوس کر رہے ہیں، اور تاجر برادری بھی نشانے پر ہے۔ دن دہاڑے اسلحے کے زور پر لوٹ مار معمول بن چکا ہے،”
ملک رضوان الحق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ضلعی پولیس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں، لیکن عملی طور پر اس کے نتائج نظر نہیں آ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، “اگر ایس ایس پی سکھر فیلڈ میں موجود ہیں تو عوام کو اس کے اثرات بھی محسوس ہونے چاہییں، لیکن موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔”
انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور سکھر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں