خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ دعا ان لائن نیوز ٹی وی کے . بیو رو چییف محمد عامر حسین قریشی سے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کی سٹاف نرس اقصی آفاق کے خلاف غیر قانونی آیف آئی آر درج ہونے کا معاملہ احتجاج کا سلسل جاری تفصیلات کے مطابق ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن میلسی کا احتجاج صدر عظمی شوکت کی سربراہی میں دسویں روز میں داخل ہوگیا. ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی صدر عظمی شوکت اور عہدیداران غزالہ پروین اور زہداہ پروین نے کہا کہ ہماری سٹاف اقصی افاق کی رہائی کے معاملہ میں ابھی تک وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا اب ہم احتجاج کا داٸرہ کار بڑھاٸیں گے پنجاب بھر سے ہمارا اگلا قدم سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا ہے اس احتجاج میں شامل ہونے کے لیے میلسی سے ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی ٹیم گزشتہ روز میلسی سے روانہ ہو گئی ہیں جو اج احتجاج میں شمولیت کریں گی اور ابھی تک مرنے والے بچوں کے والدین کی طرف سے کوئی ایسا بیان نہیں ایا کہ جس میں کہا گیا ہو کہ سٹاف اقصی کو گرفتار کر لیا جائے یہ سب غیر قانونی کاروائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور سی او ہیلتھ خانیوال کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے۔خانیوال ہسپتال میں (Efarex) انجیکشن بچوں کو لگانے کے لیے دیئے گئے وہ ایکسپائری تھے اور بعد میں انجیکشن کے نئے لیبل لگا کر پنجاب میں بھیجا گیا اور جب اس انجیکشن کو جیسے ہی استعمال کیا گیا تو یہ فوری ری ایکشن کر گیا اور بچوں کی فوری موت ہو گئی خانیوال ہسپتال کے علاوہ گنگا رام اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور میں بھی اس انجیکشن کا ری ایکشن سامنے ایا ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجرمانہ ذہن کے حامل افسران نے تمام ہسپتالوں سے ایکسپائر انجیکشن کا سٹاک اکٹھا کر کے جلا دیا۔ ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن میلسی کی صدر عظمی شوکت نے کہا کہ جب تک سٹاف اقصی افاق کی رہائی نہیں ہوتی ہم احتجاج میں شامل رہیں گے اور اپنی بے قصور ساتھی کی رہائی کی پوری کوشش کریں گے ابھی تک ہمیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا ہے۔اس احتجاج میں نرسنگ سٹاف ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل تھے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]