November 14, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد

IMG-20261113-WA0244

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے معروف استاد، شاعر، ادیب، کالم نگار، قانون دان، سیاستدان اور انسانی حقوق کے علمبردار اشتیاق چوہدری
(ایڈووکیٹ) کے دورہ ایران کے تناظر میں لیکچر بعنوان ” مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل و امریکہ کشمکشِ” کا انعقاد پاک ٹی ہاؤس لاھور میں کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت نامور سینئر ادیب، محقق، نقاد، مترجم اور دانشور حسن جعفر زیدی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں شوکت چوہدری (سیکریٹری جنرل پاکستان مزدور محاذ)، مشتاق چوہدری (چیئرمین پاکستان انقلابی پارٹی)، درنجف زیبی (شاعرہ، ادیبہ) اور عبدالہادی (چیئرمین گرین پارٹی پاکستان) تھے۔ اس خصوصی سیمینار کی نظامت جاوید آفتاب (مرکزی سیکریٹری پی ڈبلیو اے پاکستان) نے کی۔ گفتگو کا آغاز کامریڈ تنویر احمد خان (مرکزی صدر پی ڈبلیو اے پاکستان) نے کیا۔ اشتیاق چوہدری (ایڈووکیٹ) کے ایران، اسرائیل، امریکہ کشمکش اور جنگی صورتحال کے پس منظر میں دئیے گئے لیکچر پر مشتاق چوہدری اور شوکت چوہدری نے اظہار خیال کیا اور آخر میں صاحب صدر حسن جعفر زیدی نے خطبہ صدارت دیتے ہوئے اس اہم اجلاس کو اپنے اختتامی گفتگو پر ختم کیا۔ اجلاس کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن کا آغاز ہوا جس میں شریک حاضرین میں سے بیدار سرمدی، حنیف طاہر، در نجف زیبی، تنویر احمد خان، مبینہ عصیم، عبدالہادی ہادی، اکرام حشمت، جہانگیر سندھو اور دیگر نے موضوع کے مطابق دیئے گئے لیکچر پر سوالات کیے جن کے صاحب صدر نے جوابات دیئے۔ اجلاس میں حاضرین خصوصاً نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملکی و بین الاقوامی تناظر میں منعقد ہونے والے سٹڈی سرکل میں ہونے والی بھرپور سنجیدہ گفتگو جس میں بہت زیادہ گہرائی تھی مستفید ہوئے۔ اس تقریب کے دیگر منتظمین میں کامریڈ ضماد گریوال (انفارمیشن سیکریٹری پی ڈبلیو اے پنجاب)، رضا نعیم (صدر پی ڈبلیو اے لاھور)، مبینہ عصیم (ڈپٹی سیکرٹری پی ڈبلیو اے ) اور لاھور نبیلہ اکبر (میڈیا سیکریٹری پی ڈبلیو اے لاھور) شامل تھے۔