چکوال (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ملک محمد عاصم جسرا نے تھانہ ٹمن کا
چکوال (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ملک محمد عاصم جسرا نے تھانہ ٹمن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی پی او چکوال نے تھانہ کی عمارت، فرنٹ ڈیسک، حوالات، مالخانہ، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے تھانہ میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر کرائم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ملک محمد عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ
تھانہ کی سطح پر عوام کو فوری انصاف، عزت اور سہولیات کی فراہمی چکوال پولیس کی اولین ترجیح ہے، فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔