November 14, 2026

ایف آئی اے پشاور زون نے ویزا فراڈ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

IMG-20261113-WA0250

ایف آئی اے پشاور زون نے ویزا فراڈ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت سید علی نواز شاہ ولد سید شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

ایبٹ آباد:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک ملازمت کے ویزوں کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت سید علی نواز شاہ ولد سید شاہ نواز، سکنہ باگڑہ نمبر 1، تحصیل و ضلع ہری پور کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت درج 8 مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ابتدائی تفتیش اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزم نے بیرونِ ملک مختلف ممالک میں ملازمت کے ویزے فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے مجموعی طور پر تقریباً 42 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم وعدے کے مطابق ویزے فراہم نہ کیے اور شہریوں کو مالی نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد منتقل کر دیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔