November 16, 2026

لاس اینجلس میں حالات پہلے سے بھی بدتر ہو چکے ہیں

IMG-20250611-WA0131

لاس اینجلس میں حالات پہلے سے بھی بدتر ہو چکے ہیں
6 جون کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے چھاپوں کے بعد مظاہرے اور جھڑپیں جاری ہیں جن میں متعدد افراد زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں
حالات کے پیش نظر شہر میں امریکی فوج کے نیشنل گارڈ اور میرینز کمانڈوز کی تعیناتی کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود مظاہروں میں کمی واقع نہیں ہوئی
ICE
نے لاس اینجلس کے فیشن ڈسٹرکٹ، کپڑوں کی دکانوں اور ہوم ڈیپو پر چھاپے مارے تھے جن میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے
خلاف مظاہرے شروع ہوئے جو بعد میں پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مظاہروں کو باغیانہ ہجوم قرار دیتے ہوئے 2000 نیشنل گارڈ کے فوجیوں اور 700 میرینز کمانڈوز کو لاس اینجلس میں تعینات کر دیا واضع رہے کہ ٹرمپ نے یہ فیصلہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم اور لاس اینجلس کی میئر کیرن باس کی منظوری کے بغیر کیا تھا جس پر دونوں نے شدید اعتراض کیا اور اسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا

گورنر نیوزوم اور میئر باس نے وفاقی مداخلت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا
پرتشدد مظاہرے اب بھی جاری ہیں اور صورتحال غیر یقینی ہے
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں
امریکی عوام نے فوج،پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کی گاڑیوں و عمارتوں کو نقصان پہنچایا
#قصوریات