*حافظ آباد: درندگی کی انتہا ایک کے بعد ایک واقعہ، خواتین کو مسلسل نشانہ بنایا جانے لگا، اجتماعی زیادتی، ویڈیو اسکینڈل کے بعد ایک اور لڑکی سے نازیبا حرکات ۔*
*حافظ آباد: درندگی کی انتہا ایک کے بعد ایک واقعہ، خواتین کو مسلسل نشانہ بنایا جانے لگا، اجتماعی زیادتی، ویڈیو اسکینڈل کے بعد ایک اور لڑکی سے نازیبا حرکات ۔*
*حافظ آباد (فاروق رضی) حافظ آباد میں خواتین کے خلاف جرائم کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، اور ایسے دل دہلا دینے والے پے در پے واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ جیسے حیوانیت کو قانون و انصاف کا کوئی خوف نہ رہا ہو۔ انسانیت سوز مظالم کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ معاشرتی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے پہلا واقعہ تھانہ صدر کے حدود میں پیش آیا، جہاں ایک شریف خاندان کو اسلحے کے زور پر روک کرخاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیادرندوں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے میاں بیوی کو زبردستی مباشرت پر مجبور کیا اور اس مکروہ عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ایسا شرمناک واقعہ کہ شیطان بھی شرما جائے اور ابھی اس واقعے کی بازگشت تھمی بھی نہ تھی کہ ایک اور لرزہ خیز سانحہ پیش آ گیا اسی تھانہ صدر کی حدود میں، ریحان ولد سیلم اور اس کے دو نامعلوم ساتھی رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر ایک گھر میں داخل ہوئے دو ملزمان نے نیچے چوری کی واردات کی، جب کہ ریحان چھت پر سوتی ہوئی نوجوان لڑکی سے نازیبا حرکات کرتا رہا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی لڑکی پر شور مچانے پر اس کی فیملی بیدار ہوئی اور شور وغل کی آوازوں سے اور محلہ داروں کی آمد پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم، ریحان کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے جس میں لڑکی کے ساتھ ریحان کی حرکات صاف دیکھی جا سکتی ہیں مگرحیرت کی بات یہ ہے کہ ایف آئی آرمیں ملزمان کے اسلحے کا کوئی ذکر موجود نہیں، جو تفتیشی عمل کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہےمتاثرہ لڑکی کے والد محمد احسان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور میڈیکل معائنہ و ڈی این اے سیمپل تجزیے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ واقعات اب اتفاقیہ نہیں رہے، بلکہ منظم اور تسلسل سے ہونے والے حملے ہیں ایک کے بعد ایک خاتون کونشانہ بنایا جا رہا ہے اگر یہی حالات رہے تو ہر گھر غیر محفوظ ہو گا متاثرہ خاندانوں اور اہلِ علاقہ نے ڈی پی او حافظ آباد، آر پی او گوجرانوالہ، اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام واقعات کو جوڑ کر اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں ملزمان کو انسدادِ زیادتی، زنا بالجبر، دہشت گردی اور سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت ترین سزائیں دی جائیں پولیس کے رویے، خاص طور پر ایف آئی آر میں حقائق چھپانے کی روش کا نوٹس لیا جائےخواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں حافظ آباد کے لوگ سوال کر رہے ہیں اگر تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات کے بعد بھی پولیس کی غفلت برقرار رہی تو پھر دوسرا، تیسرا، اور چوتھا واقعہ کیوں نہ ہو؟”*