November 16, 2026

‏وفاقی بجٹ 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

20250610_032439

‏وفاقی بجٹ 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس 10 جون 2025 بروز منگل کو طلب کر لیا

بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کی دوپہر 4 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوگا

اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن 2025-26 کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی

اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث سمیت دیگر امور کے دورانیے کا تعین کیا جائے گا

مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی شریک ہوں گے

وفاقی وزراء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری اور خالد مگسی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

ٹریژری بینچز سے اراکین شیخ آفتاب احمد، نزہت صادق اور اعجاز حسین جاکھرانی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، شازیہ مری، سیدہ شہلا رضا، سید امین الحق اور سید حفیظ الدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے

اپوزیشن اراکین اسد قیصر، زرتاج گل، گوہر علی خان، ملک عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

مزید برآں، اراکین قومی اسمبلی نور عالم خان، اعجاز الحق، حسین الٰہی اور پولین بلوچ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے