وفاقی بجٹ 2025-26 میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں
وفاقی بجٹ 2025-26 میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں
2) ہائیڈرو میٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 2 ارب 89 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
3)اسلام آباد ایئرپورٹ کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کسانہ ڈیم کی تعمیر پر 20 کروڑ روپے مختص
4)ملتان اور سکھر میں جدید موسم کی پیشگوئی خطرات سے نمٹنے کیلئے ریڈارز کی تنصیب پر 12 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں
5)اے ایس ایف اکیڈمی کراچی کی اپگریڈیشن کیلئے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص
6)فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی رہائش کیلئے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
7)زرعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کیلئے 28 کروڑ روپے مختص
8)اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کیلئے 1 ارب 93 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
9)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ڈرونز کی خریداری اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں