November 16, 2026
IMG-20250610-WA0046

*بدقسمت سندھ*
سندھ حکومت نے کثیر رقم تقریباََ دو ارب روپے سے بہترین 130 ماڈرن ایمبولینسز خرید کر *پروجیکٹ ریسکیو 1122* کا انچارج ایک ایسا ریٹائرڈ برگیڈیئر لگایا ہے جس کا میڈیکل پروفیشن سے دور دور تک کا کوئی واسطہ ہی نہیں ہے – وہ خود بیمار ہو کر کمباٸنڈ ملٹری ہاسپیٹلز میں اپنا علاج کروانے آتا تھا اور اپنی انڈر کمانڈ یونٹس کیلئے کسی بھی ایمرجینسی میں آرمی میڈیکل کور سے مدد مانگا کرتا تھا جو فوج کا مروجہ طریقہ کار ہے ۔
اگر سندھ حکومت کو اس ایمبولنیس سروس پروجیکٹ کیلئے کوئی برگیڈیئر ہی انچارج بنانا تھا تو صوبہ سندھ میں *آرمی میڈیکل کور کے تجربہ کار 34 ریٹائیرڈ برگیڈیئر* موجود ہیں جو *یوناٸٹڈ نیشنز میڈیکل مشنز ۔ حج میڈیکل مشنز* اور *چھ سو سے ایک ہزار بستروں کے سروسز ہاسپیٹلز* کی کمانڈ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔
مزید یہ سب جنگی بنیادوں پر *میڈیکل ایمرجنسی کی پلاننگ اینڈ مینیجمنٹ میں قاٸد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹر ڈگریز* بھی رکھتے ہیں ۔
لیکن ہم صوبہ سندھ کے رہاٸشی ہیں ۔ بدقسمتی ہمارا مقدر ہے ۔
*برگیڈیربشیرآراٸیں*