November 16, 2026

اچھے کام کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہے ، ہر سال قربانی کے دن اور ایک ہفتے تک ہر طرف آلائشوں کا ڈھیر ، گندگی اور بدبو ہوتی تھی

IMG-20250609-WA0018

اچھے کام کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہے ، ہر سال قربانی کے دن اور ایک ہفتے تک ہر طرف آلائشوں کا ڈھیر ، گندگی اور بدبو ہوتی تھی ۔ لیکن اس بار پنجاب حکومت نے صفائی مہم سے دل خوش کردیا ۔ سبز وردی میں ملبوس ان جوانوں نے عید والے دن سے آج تیسرے دن تک جہاں تک ہوسکا آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائیں ۔ ان کے کپڑے خون کو غلاظت سے لتھڑ چکے تھے مگر یہ رات تک لگے رہے ، عید کے پہلے روز ہی کئی لاکھ ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا ۔ میں اگر اپنی کالونی کی بات کروں تو دور دور تک پتہ ہی نہیں چل رہا کہ یہاں قربانیاں ہوئی ہوئی ہیں ۔ شہر میں بھی جو جگہ جگہ جانوروں کے فضلے اور بچے ہوئے چارے کے ڈھیر پڑے رہتے تھے وہ ساتھ ساتھ صاف ہوتے رہے ۔۔ افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے ہوسکتا ہے بعض علاقوں میں تسلی بخش کام نہ ہوا ہو ، لیکن قربانی کے صفائی کے حالات پہلے سے کہیں بہتر ہیں ۔ کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں تک دھوئی گئیں ۔
ویلڈن !

ان بچوں اور جوانوں کی ٹیم نے عید منانے کی بجائے ہماری گلیاں اور بازار صاف کیے ، اب بھی لگے ہوئے ہیں ۔ جہاں تک ہوسکے ان کو ٹھنڈا پانی ، اور کچھ کھانے پینے کا ضرور پوچھیں ۔ اس کا بھی بے حد اجر و ثواب ہے۔