November 16, 2026

مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکا جیسے سپر پاور میں اس طرح کے پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ یہ وہ ملک ہے

20250605_165002

مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکا جیسے سپر پاور میں اس طرح کے پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ یہ وہ ملک ہے جسے دنیا انصاف، آزادی اور جمہوریت کی علامت سمجھتی ہے۔ لیکن آج جب سڑکوں پر چیخ و پکار سنائی دیتی ہے، جب گاڑیاں جلتی ہیں، جب لوگ زخمی ہوتے ہیں اور آنکھوں میں آنسو گیس بھری ہوتی ہے، تو دل کٹ سا جاتا ہے۔

یہ مناظر صرف خبروں میں نہیں، انسانیت کی چیخ ہے، نظام کی ناکامی کا اعتراف ہے، اور امن کے خواب کا ٹوٹ جانا ہے۔ میرا دل بے چین ہے کہ اگر دنیا کا طاقتور ترین ملک اپنے شہریوں کو انصاف اور تحفظ نہیں دے سکتا تو باقی دنیا کا کیا حال ہوگا؟

دعا ہے کہ وہاں بسنے والے مظلوم لوگوں کو سکون ملے، اور نفرت کی جگہ محبت، ظلم کی جگہ عدل اور آگ کی جگہ امن لے لے۔ ہم سب کو مل کر انسانیت کی بھلائی کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔

— محمد حنیف شاہد ارائیں