خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ عید الاضحی ا کے موقع پر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ عید الاضحی ا کے موقع پر شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب کی مانیرٹنگ ٹیم اور نورپورتھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں ملنے والے وفد کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں ایام کے دوران عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور رہے گا اور اس حوالے سے ہرگز کسی تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نےکہا کہ عوام کی اجتماعی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں بھرپور کوشاں ہوں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور مسافروں کے مشکلات کے ازالہ کے لیے ٹرانسپورٹرز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پرتحصیل مینیجر مانیٹرنگ مینیجمنٹ ویسٹ کمپنی تحصیل نورپورتھل عنصر نے اسسٹنٹ کمشنر کو عید قربان کے دوران شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کےلیے صفائ پالان بارے بریفنگ بھی دی۔ صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان اور دیگر میڈیا نمائندگان نے تمہاری عمومی فضا و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو زبردست قرار تحسین پیش کیا ۔