November 16, 2026

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ

IMG-20250606-WA0236

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد نے بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر وفد کو پورے چیمبر کا وزٹ کروایا گیا۔ بعدازاں چیمبر آف کامرس کی میٹنگ میں مہمانوؑ اور میزبان کے درمیان تعارف نشست ہوئ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوءے چیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری نے کہا کہ
حج عظیم الشان مالی ، بدنی اور روحانی عبادت ہے- یہ سنت حضرت حاجرہ علیہ السلام اور سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی ہے۔ فریضہ ءحج ہمیں اللہ کی محبت عالمگیر اخوت، بھائی چارے ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی کا درس دیتا ہے۔اس فریضہ کی اصل روح پورے عالم اسلام کی کل وقتی اطاعت اور تسلیم و رضا میں پوشیدہ ہے۔اس موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی ، قائم مقام صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد عثمان ، نائب صدر میاں شاہد نذیر ، میاں محمد علی، سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی ، نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ اور مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر درانی نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عرفہ کی ان مبارک اور بابرکت ساعتوں
میں رب کے حضور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے ،اپنے گھروں اور معاملات کے ساتھ ساتھ تمام عالم اسلام اور کشمیر و فلسطین کے لیئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ حج کے دوران لاکھوں عازمین حج حضرت ہاجرہ علیہ السلام کی سنت کی پیروی میں صفا و مروہ کی سعی کرتے ہیں- عورت کی عزت و تکریم کا مظہر قیامت تک کے لئے حج جیسی عظیم عبادت کا حصہ قرار پایا۔ بی بی حاجرہ علیہ السلام نے اطاعت خداوندی کی جو عظیم مثال قائم کی، وہ رہتی دنیا تک خواتین اسلام کے لیے روشن مثال ہے۔ مجیب الرحمٰن شامی نے مذید کہا کہ دور حاضر میں فلسطین میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حقیقی وارثوں نے ایمان و یقین اور قربانی کی وہ تاریخ رقم کی جو قیامت تک اہل ایمان کے لیے مشعل راہ ہے۔اپنی دعاؤں میں اہل غزہ کو خصوصی طور پر یاد رکھیں۔
میاں محمد علی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے دکھوں کا مداوا فریضہ ءحج کے اصل مقصد کو پالینے میں ہی ہے۔
خالد عثمان نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کی اصل روح یہی ہے کہ مسلمان اللہ کی رضا کے حصول کے لئے ایک چٹان کی طرح متحد ہو جائیں۔ میاں شاہد نذیر نے کہاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی خاطر تکالیف کو صبر و ہمت سے برداشت کریں۔ زبیر احمد انصاری نے کہا کہ حج کی حقیقی روح تقوی ا اور وحدت اسلامی کے حصول کے لیے کوشاں رہیں۔ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے کہا بزنس پیغمبری پیشہ ہے ہمارا چیمبر آف کامرس میں آنا سود مند ہے ۔ وفد میں ڈاکٹر انعم پری ،صفیہ خاتون مسز طاہر، زاہدہ پروین ، صائمہ ممتاز، سجاد علی بھنڈر ، چودھری ڈاکٹر تنویر سرور ، فاروق خان اور دیگر ممبرز بھی شامل تھے۔