عمران خان کی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
علی امین گنڈا پور کے ساتھ حکومت نے معاہدہ کیا خود ہی توڑ دیا۔معاہدے حکومت توڑ دے اور گالیاں علی امین کو پڑ رہی ہیں
جو ملک قرضے اتارنے کیلئے قرضے لے رہا ہو وہ آگے کیسے بڑھ سکتا ہے۔پاکستان کے لوگ پاکستان سے باہر سرمایہ کاری کررہے ہیں
دھاندلی زدہ الیکشن سے ایسا ہی بجٹ متوقع تھا جیسا پیش کیا گیا
احسن اقبال نے مجھے پانچ سال جیل میں رکھنے کا بیان دے کر عدلیہ کی توہین کی ہے ایک سینئر وزیر کے اس بیان سے ثابت ہے ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بنانا تھا انہوں نے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا،سارا کنٹرول ایس آئی ایف سی نے اپنے پاس رکھا ہے
پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے
ریفارمز عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت ہی کرسکتی ہے
پاکستان کو سرجری کی ضرورت ہے
پاکستان اس وقت بہت بڑے کرائسز سے گزر رہا ہے