80

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر چوہدری مظہر اقبال کو سیکرٹری ایمرجنسی ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ائیر ایمبولینس کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ، سابق ایم پی اے ۔مسلم لیگ نون ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر چوہدری مظہر اقبال کو سیکرٹری ایمرجنسی ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ائیر ایمبولینس کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ، سابق ایم پی اے ۔مسلم لیگ نون ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی خصوصی درخواست پر ترجیح بنیادوں پر ضلع بہاولنگر کے لیے سروس کو شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کی بے مثال پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔ضلع بہاولنگر کے لیے ائیر ایمبولینس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے ہارون آباد میں ائیر ایمبولینس کی لینڈنگ کے لیے ائیرسٹرپ(Air Strip) بنانے، ہارون آباد کے لیے نئی ایمبولینسزکی فوری فراہمی کی تجاویز پیش کی، جس سے ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب نے اتفاق کیا اور اس پر کام ترجیحی بنیادوں پر شروع ہو گا انشاءاللہ۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر ایمبولینس عمران اشرف خان نے ائیر ایمبولینس کی آپریشنل طریقہ کار پر بریف کیا۔

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ائیر ایمبولینس سروس کے خواب کو حقیقت بنانے کے کارنامے کو سنہری حروف سے پنجاب اور پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ جس سے قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے یقینی طور پر محفوظ بنایا جاسکےگا، جس کا عملی ثبوت حال ہی میں میانوالی اور بہاولنگر سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے ریسکیو کئے گئے مریض اب روبصحت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں