ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان جیسے ملک میں جہاں ایک کمزور نظام تعلیم وجود رکھتا ہے نظام تعلیم میں بے تحاشہ اصلاحات کی گنجائش ہے وہیں برائٹ فیوچر ہائیر سیکنڈری سکول لطیف آباد کی جانب سے مراسلہ جاری کرنا ایک قابل ستائش اور خوش آئند عمل ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت خادم کمبوہ اونر برائٹ فیوچر ہائر سیکنڈری سکول صابر حسین مظہر حسین ہاشمی صدر پریس کلب آواز یتیم والا اور آغا حبدار حسین ہاشمی سمیت دیگر مدعو مہمانان نے برائٹ فیوچر ہائر سیکنڈری سکول میں ایک تعلیمی مراسلہ جاری کرنے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی محنت اور قابلیت کے اعزازمیں منعقدہ تقریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے محنتی طلباء بقیہ کلاس کے لیے مشعل راہ اور ان کا پوزیشن حاصل کرنا ہم مکتب ساتھیوں کے لیے مسلسل محنت کا پھل رائیگاں نہ جانے کا سبق دیتا ہے۔
واضح رہے کہ برائٹ فیوچر ہائر سیکنڈری سکول لطیف آباد میں چار سال کی قلیل مدت میں سال بھر کا شیڈول مرتب کر کے طلبہ کو سال بھر کا ایک نصاب فراہم کیا ہے جس کی مدد سے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں آسانی ہوگی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں مختلف تعلیمی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔چوہدری خبیب ذوالفقار نے طلباء کو پڑھائی میں جی لگا کر محنت کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی عمائدین علاقہ سمیت وکلاء ،انجمن تاجران اور صحافی برادری نے شرکت کی۔
پرنسپل سکول ہذا میڈم ریحانہ کوثر اور وائس پرنسپل سعدیہ ابراھیم کی جانب سے تقریب میں شرکت کر کے ادارہ کی حوصلہ افزائی کرنے پہ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے