عیدالاضحیٰ 2025 کے انتظامات پر اجلاس، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی زیر صدارت
عیدالاضحیٰ 2025 کے انتظامات پر اجلاس، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی زیر صدارت
بہاولنگر ( ) عیدالاضحیٰ 2025 کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کامران اصغر نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں، صفائی و نکاسی آب، سیکیورٹی، ٹریفک پلان، ویٹنری سہولیات اور پبلک ایویئرنیس مہمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی قسم کی شکایت پیدا نہ ہو۔ ڈی پی او کامران اصغر نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی اور کہا کہ پولیس فورس عید کے دوران عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔