November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ محکمہ ماحولیات اور جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں شجرکاری اور واک کا انعقاد کیا گیا

IMG-20250605-WA0326

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ محکمہ ماحولیات اور جنگلات کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں شجرکاری اور واک کا انعقاد کیا گیا، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ ڈی سی آفس کے لان میں پودے لگائے،محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں آگاہی واک بھی کی گئی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر منزہ نسیم، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر سمیت دیگر محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں بھی موجود تھے، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی گلوبل وارمنگ کے چیلنجز کا سامنا ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں جنگلات کی شرح متوازن تناسب سے انتہائی کم ہے، جنگلات کا تیزی سے بڑھتا کٹاؤ ماحولیاتی تبدیلیوں پر بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کی پالیسی پر گامزن ہیں، اس سلسلہ میں ماحول کی بہتری کے لیے بے مثل اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے ضلع بھر میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت سے شجرکاری کی جائے گی، پلاسٹک کا استعمال فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافے کا باعث ہے، پلاسٹک کا بڑھتا استعمال ایئر کوالٹی انڈیکس پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، اس سلسلہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں فوری طور پر کمی کرنا ہوگی، پلاسٹک بیگ کی جگہ کپڑے کے بیگز کے استعمال کر کے پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کی جا سکتی ہے، سکولوں اور کالجز میں پلاسٹک کے استعمال میں کمی کے سلسلہ میں طالب علموں کو آگاہی فراہم کی جائے گی،عوام الناس پلاسٹک بیگز کو ترک کر کے کپڑے کے بیگز کا استعمال کریں، آگاہی واک کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے لوگوں میں کپڑے کے بیگز بھی تقسیم کیے