اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایکسین ہائی وے، ایکسین پی ایچ ای، ایکسین لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ایجوکیشن محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد رضوان وارث سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، متعلقہ افسران نے اے ڈی پی اور ایس ڈی جیز 2024-25 کے تحت روڈز کی تعمیر و مرمت، سیوریج، ڈرینج، ٹف ٹائل، واٹر فلٹریشن پلانٹس، سپورٹس سٹیڈیمز اور مراکز صحت کی تعمیر سمیت عیدالاضحیٰ صفائی پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے حجرہ شاہ مقیم تا حویلی لکھا روڈ اور اختر آباد تا شیرگڑھ روڈ پر ترقی کام کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں روڈز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس کے علاوہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو روڈز کی انسپیکشنز کروانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ روڈ کی تعمیر میں مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جدید خطوط پر استوار ترقیاتی سکیموں سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے خطیر رقم خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں عوامی سہولیات کی عکاس ہوتی ہیں اس لیے ان کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور انہیں جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔