November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری،،محکمہ آبپاشی کی عدم توجہی کے باعث مختلف نہروں کے پشتے انتہائی خستہ حال اور

IMG-20250605-WA0299

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف

کنری،،محکمہ آبپاشی کی عدم توجہی کے باعث مختلف نہروں کے پشتے انتہائی خستہ حال اور کمزورپڑگئے کسی بھی وقت شگاف پڑنے کاخدشہ،پشتوں پر خودرو جھاڑیاں اُگ آئیں پیدل چلنابھی دشوار،جرائم پیشہ افراد کاگڑھ بن گئیں،صفائی اورپشتوں کی مرمت کیلئے آنیوالے فنڈز کاکوئی اتاپتہ نہیں ہے،نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق آبپاشی سب ڈویژن نبی سرایٹ کنری میں محکمہ آبپاشی کی عدم توجہی کے باعث عرصہ دارزسے تعمیرومرمت نہ ہونے کی وجہ سے مختلف نہروں کے پشتے انتہائی خستہ حال اورکمزورپڑچکے ہیں پشتوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑجانے کی وجہ سے نہروں میں کسی بھی وقت شگاف پڑے اورعلاقے کے زیرآب آنے کاخدشہ ہے،بھل صفائی مہم کے دوران نکالی جانیوالی سلٹ(مٹی)کونہروں کے پشتوں پر رکھ دیاگیاہے جوہواکے ذریعے دوبارہ نہروں میں داخل ہورہی ہے اس عمل کے باعث نہروں کی بھل صفائی اوراس پرآنیوالے بھاری اخراجات بھی ضائع ہورہے ہیں، نہروں کے پشتوں پر خودرو جھاڑیاں اُگئیں ہیں جن کی وجہ سے نہروں کی دیکھ بھال کرنااور پشتوں پر پیدل چلناانتہائی دشوار ہوگیاہے جبکہ وہ جرائم پیشہ افرادکاگڑھ بن گئی ہیں،حاصل کردہ معلومات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے نہروں کے پشتوں کی صفائی و تعمیرومرمت کیلئے سالانہ فنڈزجاری کئے جاتے ہیں مگر آبپاشی سب ڈویژن نبی سرایٹ کنری کوملنے والے فنڈزکہاں جاتے ہیں کوئی اتاپتہ نہیں ہے اورناہی متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی معلومات فراہم کی جاتی ہے،صورتحال پر علاقہ مکینوں اورسماجی حلقوں میں تشوش کی لہرپائی جاتی ہے انہوں نے نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیاگیاہے۔