سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سرگودھا محمد سعید گورسی نے انچارج ایجوکیشن ونگ ساجد محمود اور دیگر
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سرگودھا محمد سعید گورسی نے انچارج ایجوکیشن ونگ ساجد محمود اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت کلب چوک پر اوور لوڈنگ رکشہ ڈرائیورز اور کم عمرموٹر سائیکل چلانے والے بچوں کے خلاف کارروائی کی اور عام عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد سعید گورسی کا کہنا تھا کہ کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے بچوں کے والد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس لئے کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں. اوور لوڈنگ رکشہ ڈرائیورز کے بارے ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں اس لئے ان سے کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تعاون کیا کریں.