November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ برادرز گروپ کے ایڈمن راجہ محمد اسامہ نوید نے کہا ہے

IMG-20250605-WA0155

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ برادرز گروپ کے ایڈمن راجہ محمد اسامہ نوید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اپنی برادری کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور اسی کو محورو مقصد بنا کر راجپوت برادری کے اتحاد و یگانگت کے لیے پر خلوص طور پر کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے برادری کے افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے اور انشاءاللہ راجپوت برادری کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ ہمارے گروپ میں علاقہ تھل سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں مقیم ہمارے راجپوت بھائی دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں جس سے گروپ کی افرادی قوت میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔ راجہ محمد اسامہ نوید نے کہا کہ انشاءاللہ ہم فیصل آباد ،کراچی، اسلام اباد اور لاہور سمیت واشنگٹن، نیویارک، امریکہ، اٹلی اور انگلینڈ میں مقیم اپنے برادری کے افراد کو بھی اپنے گروپ کا حصہ بنائیں گے اور سب کی مشاورت سے راجپوت برادرز کے پلیٹ فارم کو مزید آرگنائز کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ا نے ہماری برادری کو علم و ادب اور حکمت کے لحاظ سے ممتاز مقام عطا کیا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں ہمارے جد امجد اور ان کی اولاد کی گرانقدر خدمات ہیں ۔نورپور تھل میں سب سے پہلی مسجد حضرت شیخ جیون راجپوت نارو رحمۃ اللہ علیہ نے تعمیر کروائی جسے ْج بھی مسجد منشیا نوالی کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے ۔ راجہ محمد اسامہ نوید نے کہا کہ ہماری برادری کے بزرگوں راجہ حاجی محمد جمیل اور راجہ حاجی نائب محمد نے اپنے دور میں راجپوت برادری کومنظم کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ۔ان کے بعد گرا نقدر محترم المقام پروفیسر راجہ طارق جبیں احمد اور مولانا راجہ مسعود الحسن اسی مشن کوآگے بڑھانے میں پر عزم ہیں۔ انشاءاللہ عمائدین برادری کی قیادت میں راجپوت برادرز کے گروپ کی فعالیت کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے راجپوت برادرز گروپ میں برادری کی یوتھ کی بھرپور شمولیت نہایت خوش آئند اقدام ہے ۔