*پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم
*پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم*
*پاک امریکا تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، امریکا کے 249ویں یوم آزادی پر سفارت خانے میں خطاب*
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کی مداخلت پر پاک بھارت جنگ بندی ہوئی ہم نے خطے میں امن کی خاطر امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کو قبول کیا۔
امریکا کے یوم آزادی پر امریکن سفارت خانے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، پاک امریکا تعلقات کی ایک تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ہے۔