November 16, 2026
IMG-20250605-WA0134

سوڈانی کی آپ بیتی ۔۔
کہتا ہے ایک بار میں حج کیلئے گیا ۔۔۔ شیطان کو کنکری مارنے کے بعد مجھے شدید گرمی کا احساس ہوا ۔۔۔ دھوپ کی وجہ سے میری جان نکلی جا رہی تھی ۔۔۔
میں کسی آرام دہ جگہ کی تلاش کرنے لگا ۔۔۔
ایک جگہ مجھے کیبن ” عارضی کمرہ “نظر آیا جس کے باہر ایک شرطہ ” سپاہی ” کھڑا تھا ۔۔۔۔
کسی طرح سپاہی سے آنکھ بچا کر میں اس کیبن میں چلا گیا ۔۔۔۔
دیکھا کہ کچھ لوگ احرام کی حالت میں ترتیب سے لیٹے پڑے ہیں ۔۔ کمرہ ٹھنڈا تھا ۔۔۔ میں بھی انہی لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنا کر لیٹ گیا ۔۔۔
ماحول ایسا آرام دہ تھا کہ جلد ہی آنکھ لگ گئ ۔۔۔
کچھ ہی دیر سویا ہوں گا کہ سردی کی شدت سے آنکھ کھل گئ ۔۔۔ اٹھا اور سکون محسوس ہونے کے بعد کمرے سے باہر نکلا ۔۔۔
شرطہ ” سپاہی ” مجھے دیکھ کر چلایا اور بھاگ کھڑا ہوا ۔۔۔
میں حیرت سے سپاہی کو بھاگتا ہوا دیکھنے لگا ۔۔۔ اسے کیا ہوا جو مجھے دیکھ کر ایسے بھاگ رہا ہے !!!
خیر میں نے پیچھے مڑ کر جب دیکھا تو دروازے پر لکھا تھا ” عارضی مردہ خانہ ” ۔۔۔
یہ پڑھ کر میری بھی دوڑ لگ گئی😃😃😃😃😃😃