🛑 *04 جون 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🛑 *04 جون 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) لبیک اللھم لبیک: مناسک حج کا آغاز، عازمین منیٰ پہنچ گئے، وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا
🚨 (2) پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم
🚨 (3) پاک امریکا تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، امریکا کے 249ویں یوم آزادی پر سفارت خانے میں خطاب
🚨 (4) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری
🚨 (5) وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سی ایم بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلی کے پی علی امین، سی ایم سندھ مراد شاہ اجلاس میں شریک ہوئے
🚨 (6) جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان کا پیغام
🚨 (7) کراچی میں چار روز کے دوران 27 زلزلے ریکارڈ، مزید کئی روز تک زلزلے آئیں گے، سونامی سینٹر
🚨 (8) زلزلے بدھ کو بھی جاری رہے، 5 مختلف مقامات پر 27 زلزلے، سب سے زیادہ ملیر 11 اور ڈی ایچ اے میں 10 زلزلے ریکارڈ کیے گئے
🚨 (9) نجی ادارے ’ارتھ کوئیک ریسرچ سینٹر‘ نے کراچی میں رواں ہفتے بڑے زلزلے کا خدشہ ظاہر کردیا
🚨 (10) پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب
🚨 (11) ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی، مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی
🚨 (12) آئی ایم ایف؛ منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تجویز مسترد، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت
🚨 (13) عید کے موقع پر علی امین کا پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان
🚨 (14) سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج کردی، سزائے موت برقرار
🚨 (15) حکومت کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
🚨 (16) پاکستان ریلویز میں چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں
🚨 (17) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا
🚨 (18) سمبڑیال الیکشن میں دھاندلا ہوا، سب کچھ پہلے سے طے تھا: شیخ وقاص اکرم
🚨 (19) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک
🚨 (20) آئی پی ایل؛ رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی
🚨 (21) ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
🚨 (22) ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 15 قیدی گرفتار، 111 تاحال مفرور
🚨 (23) طارق فاطمی کا دورہ روس کامیاب رہا، روسی وزیر خارجہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں
🚨 (24) پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب
🚨 (25) صدر اور وزیراعظم کا بجٹ میں صوبوں اور اتحادیوں کے تخفظات دور کرنے پر اتفاق
🚨 (26) نوشہرہ: تین معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل، سگی دادی ہی قاتل نکلی
🚨 (27) بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا
🚨 (28) کراچی میں چھری کے وار سے بیوی اور بچے کو قتل کر کے شہری کی خودکشی کی کوشش
🚨 (29) خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، ہماری سفارتی کامیابی پر دہلی میں ماتم ہورہا ہے، اسحٰق ڈار
🚨 (30) دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے، بھارت کےخلاف چین نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی، نائب وزیراعظم کی پریس کانفرنس
🚨 (31) فواد چوہدری کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
🚨 (32) سعودی عرب میں شدید گرمی، عازمین حج سے خیموں میں رہنے کی اپیل
🚨 (33) کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
🚨 (34) ٹک ٹاکر ثنا قتل کیس، مرکزی ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
🚨 (35) بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
🚨 (36) 18 سال سے کم بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج
🚨 (37) اسلام آباد میں کال سینٹرز کے ذریعے اربوں روپے کی ہیر پھیر کا انکشاف، مقدمہ درج کرلیا گیا
🚨 (38) وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
🚨 (39) حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
🚨 (40) پی پی 52 ضمنی الیکشن میں شکست پر صدر زرداری پارٹی قیادت سے ناخوش، تنظیم نو کی ہدایت
🚨 (41) بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانوروں کی قربانی جائز ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
🚨 (42) کھاد کی قیمت میں کمپنیوں کا کونسل سے گٹھ جوڑ کے خلاف بڑا اقدام، بھاری جرمانہ عائد
🚨 (43) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی
🚨 (44) کراچی: سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی، انفیکشن کنٹرول کے اصول پامال
🚨 (45) عید کی خوشیاں دوبالا، خیبرپختونخوا کی جیلوں سے 220 قیدی رہا
🚨 (46) حکومت سندھ کا پبلک فنڈز سے وائس چانسلرز کو بیرون ملک دورہ کرانے کی ترغیب کا سخت نوٹس
🚨 (47) عمرہ ویزا کی آڑ میں گداگروں کو سعودیہ بھیجنے والا ملزم گرفتار
🚨 (48) کراچی: منگھوپیر میں مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا، 3 اہلکار زخمی
🚨 (49) عمران خان کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان
🚨 (50) ٹرمپ کے فون پر نریندر نے سرینڈر کر کے ہدایات کو تسلیم کیا، راہول گاندھی کی سخت تنقید
🚨 (51) کراچی کے شدید گرمی میں جھلستے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنادی
🚨 (52) شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہونے کا امکان ہے
🚨 (53) لاہور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4ملزمان گرفتار، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
🚨 (54) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم
🚨 (55) بلاول بھٹو نے دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دیدی
🚨 (56) کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری
🚨 (57) سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے برقرار