*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: ھر پاکستانی حالاتِ جنگ میں ھے ۔۔!* *کالمکار: جاوید صدیقی*
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان: ھر پاکستانی حالاتِ جنگ میں ھے ۔۔!*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
عجب اتفاق نہیں بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی اسکیم یا پلاننگ بھی ہوسکتی ھے، یہ ہیں وہ معاشرے میں پھیلنے والے رجحانات اور تاثرات، ان معاشرتی تاثرات میں بڑی بڑی قدآور شخصیات کے موقف بھی ہیں اور اپنے اپنے شعبہ جات کے ماہرین کے خیالات بھی۔ بات دراصل ان چھبیس زمینی جھٹکوں کی ھے جو چوبیس گھنٹوں کے درمیان شہرِ کراچی میں پیش آئے۔ اس بابت ہمارے مختلف نجی چینلز نے محکمہ موسمیات کے کرتا دھرتا سرکاری افسران سے وجہ معلوم کی تو جس طرح انھوں نے واضع کیا یوں لگتا ھے کہ انکی معلومات اور تحقیقی عمل سست روی اور غیر معیاری کی طرف جا پہنچا ھے یا پھر وہ از خود حقائق کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر زیر زمین پلیٹوں کی جنبش کا معاملہ ھے تو ری ایکٹر کے اشکال واضع کردیتے لیکن جب ھم رب الکائنات کے نظام کی طرف توجہ کرتے ہیں تو اس میں بال سے باریک بھی کوئی عیب یا نقص نظر نہیں آتا البتہ انسانی قدرتی نظام میں چھیڑ چھاڑ کے باعث نظام قدرت اپنے وجود کا سخت احساس دیکھا دیتی ھے۔ مختلف حلقوں میں یہ بات بھی کہی جارہی ھے کہ پاکستان کا دنیا بھر میں موررل بلند ہونے سے امریکہ ، اسرائیل ، برطانیہ اور بھارت کو کسی طور برداشت نہیں ھورھا اسی سبب یہ چار بلخصوص پاکستان پر چڑھائی سے قبل پوشیدہ ریہرسل کررھے ہیں جس سے زمینی ارتعاش پیدا ہوا، یہ بھی حقیقت ھے کہ دنیا بھر کے سب سے بڑے عیار و مکار، دھوکہ باز و سازشی پیچھے سے وار کرنے والے یہی چار ممالک امریکہ، اسرائیل، برطانیہ، اور بھارت سر فہرست ہیں، انکی مکاریوں اور جھوٹ تاریخ میں جابجا نظر بھی آتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ بھارت کے جوہری ٹھکانے اور اپلینسیس کو محفوظ کہہ سکتے ہیں کہ نہیں۔ دنیا شاہد ھے کہ بھارت اپنے جوہری مواد کو محفوظ نہ بناسکا ھے بلکہ جوہری سامان کی فروخت اور اسمگلنگ پر بھی اپنی رٹ قائم نہ کرسکا یہی نہیں بلکہ اسکے بین الاقوامی جرائم دھڑلے سے تاحال جاری ہیں۔ اس وقت امریکہ، برطانیہ، اسرائیل صرف اسلام دشمنی و نفرت کے باعث بھارت کی اس سنگین جرائم پر بھی پردہ پوشی کیساتھ چپ سادھ لی ھے بلکہ اس جرائم میں شراکت داری کا حق بھی ادا کررہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بھارت یہ جان لے کہ پاکستان کوئی چیونٹی نہیں کہ جب چاہیں جدھر چاہیں جس طرح چاہیں مسل کر رکھ دیں۔ بھارت اور بھارتی عوام باخوبی جان لے کہ خطۂ پاکستان بشمول افغانستان، ایران، عراق، ترکیہ، شام، اردن، عمان، قطر، کویت، بحرین، مصر، آذربائیجان اور فلسطین سمیت تمام کے تمام کچھ غزوہ ھند اور کچھ جنگ اقصیٰ کیلئے کمر بستہ ہوچکے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ زندگی سے کہیں لاتعداد محبوب اور عظیم شہادت کی موت ھے۔ صیہونی طاقتیں اور بھارت جان لے کہ دجال سے معرکہ آرائی حضرت امام مھدی ؑ اور حضرت عیسٰی ؑ فلسطین میں کریں گے جبکہ غزوہ ھند میں آپ ﷺ کی شرکت اور سپہ سالاری زیر اثر امت محمدی ﷺ کے جانثاران بلخصوص پاکستانی فورسس کے شانہ بشانہ مجاھدین ومیدان جنگ میں بھرپور ایمان کیساتھ حملہ آور ہوکر فتحیابی سے ہمکنار ہونگے انشاءاللہ۔ افواج پاکستان، مجاھدین پاکستان، مجاھدین افغانستان، مجاھدین ایران و عراق، مجاھدین آذربائیجان اور مجاھدین ترکیہ غزوہ ھند کی معرکہ آرائی میں اپنی خوش قسمتی جانتے ہیں اور قدم بہ قدم ساتھ لڑنے کیلئے ہر دم تیار ہیں یوں تو غزوہ ھند کا ابتدائی آغاز ھوچکا ھے اور انتہاء مسجد اقصیٰ کی شہادت کے بعد دجال اور اسرائیلیوں کے واصل جہنم پر ہوگا۔ آنے والے قریب ترین وقت میں وقتاً فوقتاً پاک بھارت کے درمیان چند ایام یا چند ہفتوں کی جنگیں رونما ہوتی رہیں گی۔ اب وقت ھے تمام پاکستانیوں کو ذہنی و جسمانی اور روحانی طور پر جذبہ شہادت کیساتھ تیار چاہئے نجانے کب اور کس وقت دوبارہ حملے شروع ہوجائیں اور کب ھم جام شہادت کے گھونٹ پیئیں۔ ھم آج کے دور کے پاکستانی بے انتہاء خوش نصیب ہیں کہ ہمیں غزوہ ھند کا ابتدائی حصہ یعنی وقت ملا ھے اور دعا ھے اللہ ہمیں ایمان کی دولت نصیب فرمائے اور ہمیں غزوہ ھند میں شہادت کا رتبہ عطا فرما آمین یا رب العالمین!