November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، عید الاضحیٰ پر گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

20250603_062433

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، عید الاضحیٰ پر گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

بہاولنگرہارون آباد (نمائندہ سے ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحیٰ کے پیش نظر اشیائے خوردونوش، گوشت اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور گراں فروشی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد ،اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخنامے واضح طور پر تمام دکانداروں اور قصابوں کو فراہم کیے جائیں، اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گراں فروشی کی شکایات فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔