November 16, 2026

قصور پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ,ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں

IMG-20250604-WA0168

قصور
پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 نافذ,ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں
ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں
عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی کرنے، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے نیز جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات