November 16, 2026

*نواز شریف طبی معائنہ کرا کر ایون فیلڈ پہنچ گئے، کراٹے چیمپئن بہنوں کی ملاقات*

IMG-20250604-WA0152

*نواز شریف طبی معائنہ کرا کر ایون فیلڈ پہنچ گئے، کراٹے چیمپئن بہنوں کی ملاقات*

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کراکر ایون فیلڈ پہنچ گئے۔

صحافی کی جانب سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ طبعیت ٹھیک ہے۔

اس موقع پر کراٹے چمپیئن بہنوں شاہدہ عباسی اور صابرہ گل نے نواز شریف سے ملاقات کی، نواز شریف نے میڈل جیتنے پر شاباش دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں ہر میدان میں آگے آرہی ہیں۔

کراٹے چیمپئن صابرہ گل نے کہا کہ امید ہے کہ نواز شریف بھی ہمیں ایوارڈ دینے کا اعلان کریں گے، توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی جلد ملاقات ہوگی۔