شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد دو گھنٹے تک مار پیٹ کے بعد زخمی حالت میں گھر سے نکال دیا گیا۔
شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد دو گھنٹے تک مار پیٹ کے بعد زخمی حالت میں گھر سے نکال دیا گیا۔
اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شوہر نے اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ اشفاق نامی شخص نے چند نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اپنی بیوی حمیرا اشفاق کو دو گھنٹے تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ اس قدر سنگین تھا کہ متاثرہ خاتون کو بری طرح زخمی حالت میں گھر سے بھاگ کر جان بچائی۔ متاثرہ خاتون کیمطابق اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تین سال قبل اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ تشدد کے بعد خاتون نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ پہنچ کر میڈیکل کروایا۔حمیرا اشفاق نے ڈی پی او اوکاڑہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اُسے انصاف فراہم کیا جائے۔