_نگران پنجاب حکومت کے کھاتوں میں 4ارب روپے کے غبن کا انکشاف_*
*_نگران پنجاب حکومت کے کھاتوں میں 4ارب روپے کے غبن کا انکشاف_*
* *_پنجاب حکومت کے مالی سال 2023-24 کے کھاتوں میں اربوں روپے کے مالی بے ضابطگیوں اور غبن کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل پنجاب کی جانب سے نگران حکومت کے دور میں کیے گئے اخراجات کا آڈٹ کیا گیا، جس میں کئی محکموں میں کرپشن اور بدعنوانی کے سنگین کیسز سامنے آئے۔_*
* *_زاہد گشکوری کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب میں مجموعی طور پر 1 ارب 65 کروڑ روپے کا غبن اور فراڈ سامنے آیا۔ ڈی جی خان کے مختلف فوڈ سینٹرز پر 84 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا، جب کہ لاہور میں محکمہ خوراک کے عملے کی جانب سے 78 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فراڈ رپورٹ کیا گیا۔_*
*
* *_مزید برآں، فلور ملز کو فراہم کی جانے والی گندم میں 30 کروڑ روپے کا غبن ریکارڈ پر آیا، جب کہ رمضان پیکج اور سستا آٹا اسکیم میں چار فلور ملز نے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے خردبرد کیے۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گندم لینے والی ان فلور ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کا نقصان سرکار کو پہنچایا۔_*
* *_محکمہ خوراک میں 91 کروڑ روپے مالیت کی 74 لاکھ ٹن درآمدی گندم کے غائب ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔_*
* *_آڈٹ رپورٹ میں عبدالسلام خان اسکول لاہور کے ایک منصوبے میں غیر ملکی فیکلٹی کی بھرتی کے نام پر جعلی دستاویزات کے ذریعے 78 کروڑ روپے کے فراڈ کی نشاندہی کی گئی۔ خانیوال اور لودھراں میں روڈ کی تعمیر کے لیے جعلی زمین خریداری کلیمز کے ذریعے ساڑھے 4 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا۔_*
* *_کل 2981 ارب روپے کے حکومتی کھاتوں میں سے 619 ارب روپے کا آڈٹ کیا گیا، جس میں سے مختلف نوعیت کے 50 کیسز میں 25.5 ارب روپے کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔_*
* *_محکمہ داخلہ پنجاب میں 25 کروڑ روپے مالیت کا اسلحہ لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ نواز شریف یونیورسٹی اور یو ای ٹی لاہور میں 70 لاکھ روپے کی چوری کی نشان دہی کی گئی ہے۔_*
* *_رپورٹ کے مطابق مالی بدنظمی کے 21 کیسز میں ساڑھے 10 ارب روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں، جب کہ 45 کیسز میں 43.5 ارب روپے کی غلط پروکیورمنٹ رپورٹ ہوئی۔ دیگر کیسز میں 8 ارب روپے کی مختلف بے قاعدگیوں کا ذکر بھی شامل ہے۔_*
* *_آڈٹ رپورٹ پر نگران حکومت کے وزراء سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جن کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔ رپورٹ نے ایک بار پھر سرکاری محکموں میں شفافیت اور جواب دہی کے فقدان کو نمایاں کر دیا ہے_*